فیصلہ کیاتھاکہ چیئرمین سینیٹ انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوارکو ووٹ نہیں دینا: شفقت محمود

فیصلہ کیاتھاکہ چیئرمین سینیٹ انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوارکو ووٹ نہیں ...
فیصلہ کیاتھاکہ چیئرمین سینیٹ انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوارکو ووٹ نہیں دینا: شفقت محمود

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیاتھاکہ چیئرمین سینیٹ انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوارکو ووٹ نہیں دینا کیونکہ ہمارامقصد فاٹاسے چیئرمین سینیٹ کولاناتھا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام’’ دنیا کامران خان کیساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہناتھا کہ آج تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ہے لیکن ہم سا بق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے ۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری مجبورہوکراپناچیئرمین سینیٹ نہیں لاسکے کیونکہ ہم نے فیصلہ کیاتھاکہ چیئرمین سینیٹ انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوارکو ووٹ نہیں دینا اور ہمارامقصد فاٹاسے چیئرمین سینیٹ کولاناتھا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد