آج بھی انتہائی دباؤ کے باوجود اتحادی کا ساتھ دینے کا حق نبھایا:مولانا فضل الرحمان 

آج بھی انتہائی دباؤ کے باوجود اتحادی کا ساتھ دینے کا حق نبھایا:مولانا فضل ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج بھی انتہائی دباؤ کے باوجود اتحادی کا ساتھ دینے کا حق نبھایا،ہم ہمیشہ اپنے وعدے پر پورا اترے ہیں، ہم نے اتحادی کے ساتھ اتحادی ہونے کا حق ادا کیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’’ آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہناتھا کہ سینیٹ میں جو ہوا اسے جمہوریت کی شکست سمجھتا ہوں کیونکہ جو تشریح سامنے آئی اس سے عوام کا انتخابات، جمہوریت پراعتماد ختم ہوجائے گا۔ ہم نے اتحادی کے ساتھ اتحادی ہونے کا حق ادا کیا۔چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم بھی حیرت میں ہیں کہ اتنا فرق کیسے آگیا؟آج جو ہوا اسے جمہوریت کی شکست سمجھتاہوں۔پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان بظاہر اتحاد کے حوالے مولانانے کہا کہ دونوں قوتیں کھینچ تان کر سٹیج پر لائی گئیں خود نہیں آئیں، دونوں پارٹیوں کے بلوچستان جاکر اتفاق کی حقیقت سب جانتے ہیں۔

ان کامزید کہناتھا کہ سر دست تو یہی اہداف ہیں کہ نوازشریف کو دیوار سے کیسے لگایا جائے؟ کیونکہ نواز شریف پارلیمانی سیاست کا حصہ ہیں اوررہنا چاہتے ہیں جبکہ رضاربانی کے نام کی تجویز سیاسی و پارلیمانی لحاظ سے باوقار تھی، زرداری کا رضا ربانی کو رد کرنے کا انداز سیاسی قرار نہیں دیا گیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...