”تبدیلی اب عمران خان کے ذریعے نہیں آئے گی بلکہ۔۔۔“عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے خبر شائع کرنے والے صحافی عمر چیمہ ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے ،ایسی بات کہہ دی کہ نئی بحث شروع ہو گئی

”تبدیلی اب عمران خان کے ذریعے نہیں آئے گی بلکہ۔۔۔“عمران خان کی تیسری شادی ...
”تبدیلی اب عمران خان کے ذریعے نہیں آئے گی بلکہ۔۔۔“عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے خبر شائع کرنے والے صحافی عمر چیمہ ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے ،ایسی بات کہہ دی کہ نئی بحث شروع ہو گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی عمر چیمہ تحقیقاتی صحافت میں ایک نمایاں نام رکھتے ہیں جہنوں نے اپنے کئیرئیر میں کئی تحقیقاتی خبریں مکمل کیں اور اپنا الگ مقام بنایا ۔پانامہ پیپرز کا جب ،جب نام لیا جاتا ہے تو اسی وقت ہر کسی کے ذہن میں عمر چیمہ کانام ہی آتاہے ۔لیکن عمران خان کی شادی کے حوالے سے انکشافات ان کے لئے کافی تنقید بھرے ،انہوں نے حال ہی میں عمران خان کی تیسری شادی کی خبر بریک کی جسے میڈیا میں خوب اچھالا گیا ،اس کے بعد انہوں نے ایک اور سٹوری کی جس میں انہوں نے دعوی کیا کہ عمران خان نے جب بشری بی بی سے نکاح کیا تو وہ عدت میں تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑ اہو ا اور صارفین نے ان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

سینیٹ میں چیرمین ا ور ڈپٹی چیرمین آج پی پی پی اور پی ٹی آئی کے متحدہ امیدواروں نے میدان مار لیا جس پر تبصرے جارے ہیں اسی دوران عمر چیمہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کہاکہ”تبدیلی عمران خان کے ذریعے نہیں صادق سنجرانی کے ذریعے آئے گی“جس کے بعد صارفین کا ایک سمندر ابھر آیا اور ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

ایک صارف نے ان کی خاتون کی شکل میں ڈمی شئیر کی تو اس پر کمنٹس کرتے ہوئے عروہ حق نامی صارف نے لکھا کہ

”یہ چیمے کی آپی لگتی ہے“دوسری جگہ پر اسی صارف نے لکھا کہ

”یقین کرو مجھے تمھاری حالت پر ترس آرہا ہے اتنا تو قائدمحتر م نواز شریف پریشان نہیں جتنی ماں تمھاری مرگئی ہے“پیار ے میا ں لکھتے ہیں کہ

”تبدیلی آئے نہ آئے۔۔۔چیمے تم لوگوں کو تڑپتا دیکھ کر بہت مزہ آ رہا ہے۔ ۔۔قسمے“

ملتان سلطانزنامی اکاﺅنٹ سے لکھا گیا کہ

”وہ جو مرضی کرے آپ بھی زیادہ شوخے نہ بنو سمجھے یہاں کوئی کسی کو حق نہیں ہے کہ تم ٹویٹ کیوں کر رہے ہو یا نہیں کیوں نہیں کیا“

زبیر نے لکھا کہ

”آپ جیسے لفافہ خوروں آخری وقت چل رہا ہے“

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد