عدلیہ مخالف تقاریر،نواز شریف ،شہباز شریف سمیت دیگر لیگی رہنماﺅں اور عمران خان کے خلاف درخواستیں سماعت کےلئے مقرر

عدلیہ مخالف تقاریر،نواز شریف ،شہباز شریف سمیت دیگر لیگی رہنماﺅں اور عمران ...
عدلیہ مخالف تقاریر،نواز شریف ،شہباز شریف سمیت دیگر لیگی رہنماﺅں اور عمران خان کے خلاف درخواستیں سماعت کےلئے مقرر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پانامہ فیصلہ آنے کے بعد ملک میں کی جانے والی عدلیہ مخالف تقاریر پر درخواستیں سماعت کے لئے مقرر ہوگئی ہیں جس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل کرے گا۔

نجی چینل ”دنیا نیوز“کے مطابق سپریم کورٹ میں نواز شریف ،شہباز شریف ،سعد رفیق اور دانیال عزیزکے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر ہوگئی ہیں۔جس کی سماعت کل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔

خیال رہے جاوید ہاشمی کےخلاف بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائرہے۔

دوسری جانب عمران خان کی سابق چیف جسٹس افتخارچودھری کیخلاف توہین آمیزگفتگوکامعاملے پرپی ٹی آئی چیرمین کیخلاف بھی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ہے ،جس کی سماعت بھی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔

واضح رہے عمران خان کیخلاف بھی توہین عدالت کی درخواست نصیرکیانی نے دائر کی تھی

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد