پی ٹی آئی دبئی کے صدرعرفان افسر اعوان اور ان کے ساتھیوں کی سپیکر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی اور پی ٹی آئی کینیڈا ایسٹ کے لیڈر مسعود راجہ سے ملاقاتیں

پی ٹی آئی دبئی کے صدرعرفان افسر اعوان اور ان کے ساتھیوں کی سپیکر پختونخوا ...
پی ٹی آئی دبئی کے صدرعرفان افسر اعوان اور ان کے ساتھیوں کی سپیکر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی اور پی ٹی آئی کینیڈا ایسٹ کے لیڈر مسعود راجہ سے ملاقاتیں

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان تحریک انصاف دبئی کے صدر عرفان افسر اعوان اور ان کے ساتھیوں رضوان بنگش، اختر حسین، افتخار ملک، سرفراز ملک، راجہ جعفر علی خان،مبشر حیدر، علی جان، ڈاکٹر رحمینہ ظفر، اجمل سعید، محمد شفیق اور سجاد عباسی نے کینیڈا ایسٹ سے آئے پی ٹی آئی کے سینئر راہنما مسعود راجہ اور مشتاق غنی سپیکر پختونخوا اسمبلی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں کے دوران پی ٹی آئی کے گزشتہ چند ماہ کے دوران حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور پی ٹی آئی کی حکومت کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر رحمینہ ظفر نے سپیکر مشتاق غنی کو میڈیکل کے شعبہ سے متعلق کچھ قابل عمل تجاویز دیں جنہیں سپیکر نے بغور سنا اور تجاویز پر عمل کرنے کا وعدہ کیا۔ دونوں مہمانوں کے ساتھ پی ٹی آئی امارات کے بارے بھی تفصیلاً بات چیت ہوئی اور انہیں یہاں پی ٹی آئی کی کارکردگی کے بارے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر مل جل کر تمام اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کا جائزہ لیا گیا اور ان پر عملدرآمد کے لئے اعلیٰ حکام کی توجہ دلائی گئی۔ پاکستان اور کینیڈا سے آئے مہمانوں نے پی ٹی آئی یو اے ای کی کارکردگی کو سراہا اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر عرفان افسر اعوان نے کہا اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کو اجاگر کرنا اور باہم مل جل کر حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

مزید : عرب دنیا