جے ایف 17 کے ذریعے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ایئر چیف

جے ایف 17 کے ذریعے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ، کسی بھی جارحیت کا بھرپور ...
جے ایف 17 کے ذریعے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ایئر چیف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے دفاع کی اہم کڑی جے ایف 17 تھنڈر کے ذریعے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے ذریعے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔ پاکستانی ساختہ یہ جدید ترین میزائل طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل دن اور رات کے اوقات میں اہداف کو درست انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ مارشل مجاہد انور خان نے پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر کو ملکی سطح پر تیار جدید میزائل سے لیس کرنے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر سے ملکی ساختہ میزائل کا تجربہ عظیم سنگ میل ہے، یہ تجربہ سائنسدانوں اور انجینئرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان امن پسند ملک ہے دشمن نے ہم پر جارحیت مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /دفاع وطن