وزیر اعظم سے چوہدری شجاعت کی ملاقات ، ق لیگ کو وفاقی کابینہ میں ایک اور وزارت ملنے کا امکان: ذرائع

وزیر اعظم سے چوہدری شجاعت کی ملاقات ، ق لیگ کو وفاقی کابینہ میں ایک اور وزارت ...
وزیر اعظم سے چوہدری شجاعت کی ملاقات ، ق لیگ کو وفاقی کابینہ میں ایک اور وزارت ملنے کا امکان: ذرائع

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم سے چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے اس ملاقات کے نتیجے میں ق لیگ کو وفاقی کابینہ میں ایک اور وزارت مل سکتی ہے۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم آفیس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر برائے ہاﺅسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے موجودہ صورتحال کے دوران وزیر اعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف کی گئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں کابینہ میں توسیع کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ق لیگ کو وفاقی کابینہ میں ایک اور وزارت بھی مل سکتی ہے جس کیلئے چوہدری سالک اور مونس الہٰی فیورٹ امیدوار ہیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد