وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بارشوں سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متعلقہ محکموں کوالرٹ رہنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بارشوں سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متعلقہ ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بارشوں سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متعلقہ محکموں کوالرٹ رہنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے خصوصاً پشاور اور مضافات میں جاری بارشوں سے عوام کے جان و مال کو ممکنہ تقصانات اور مشکلات کے تناظر میں تمام متعلقہ محکموں کو انتہائی مستعد رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی طور پر حساس علاقے متعلقہ اداروں کی غیر معمولی توجہ اور کارکردگی کے متقاضی ہے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والی خصوصی ہدایات میں محمود خان نے پشاور اور دیگر اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ نکاسی آب اور بند راستوں کو کھولنے کیلئے فوری اقدامات کریں،ریلیف ڈیپارٹمنٹ، ریسکیو ادارے اور دیگر متعلقہ محکمے اپنی ٹیموں کو ہائی الرٹ رکھیں،کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمنٹنے کیلئے فول پروف اقدامات یقینی ہونی چاہئے،نقصانات کا بروقت اندازہ لگایا جائے اور متاثرین کو بلاتاخیر ریلیف دیا جائے۔وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نےصوبے بھر کے ہسپتالوں اور طبی مراکز کو بھی اس سلسلے میں خصوصی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی حادثے کی صورت میں زخمیوں کوفوری طبی امداد اور سہولیات مہیا کی جائے،عوام کی تکالیف اور مسائل کا تیز تر ازالہ متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے گلیات، ملاکنڈ اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے عوام اور سیاحوں کو درپیش مشکلات دور کرنے اور اُنہیں سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ برفباری کی وجہ سے بند راستوں کو کھول کر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے درکار مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔