بھارتی طیارے کے شکاری پاک فضائیہ کے سکواڈ رن لیڈر حسن محمود صدیقی کا پہلا انٹرویو سامنے آگیا

بھارتی طیارے کے شکاری پاک فضائیہ کے سکواڈ رن لیڈر حسن محمود صدیقی کا پہلا ...
بھارتی طیارے کے شکاری پاک فضائیہ کے سکواڈ رن لیڈر حسن محمود صدیقی کا پہلا انٹرویو سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 27 فروری 2019 کو بھارتی مگ 21 طیارے کو اپنے جے ایف 17 تھنڈر کے ذریعے گرانے والے پاک فضائیہ کے سکواڈ رن لیڈر حسن محمود صدیقی کا پہلا انٹرویو سامنے آگیا ہے۔
حسن محمود صدیقی نے یہ انٹرویو تین سال پہلے 10 ستمبر 2016 کو نجی ٹی وی آج نیوز کے پروگرام کے دوران دیا تھا۔ یہ پروگرام پاک فضائیہ کے طیارے جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے متعلق تھا جس میں حسن محمود صدیقی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔
اینکر پرسن رحمان اظہر  سے گفتگو کرتے ہوئے حسن محمود صدیقی نے کہا تھا کہ ہم 24 گھنٹے تیار ہیں، ہمارے ایئر ڈیفنس کنٹرولرز سرحدوں پر نظر رکھتے ہیں، جب کوئی دشمن اندر آنے کا سوچتا ہے تو ہمیں فوری اس کی اطلاع مل جاتی ہے اور ہم 6 منٹ کے اندر اس کے سر پر پہنچ جاتے ہیں۔
سکواڈ رن لیڈر حسن صدیقی سے جب بھارتی خطرے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے انتہائی پرعزم لہجے میں کہا ’ جب بھارتی پاکستان میں آنے کا سوچیں گے تو ہم اس سے پہلے ہی وہاں پہنچ جائیں گے‘۔
انہوں نے جے ایف 17 تھنڈر طیارہ اڑانے کو اپنے لیے باعث فخر قرار دیا ۔ حسن محمود صدیقی نے کہا کہ جب دشمن کے مقابلے کیلئے جاتے ہیں تو اس وقت پیدا ہونے والا جذبہ اتنا خوبصورت ہوتا ہے کہ اس کو بیان نہیں کیا جاسکتا، یہ جذبہ اللہ تعالیٰ دشمن کے مقابلے کے وقت دیتے ہیں ۔
خیال رہے کہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی جس کے جواب میں پاکستان نے 27 فروری کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے بھارت میں 6 ٹارگٹس ہٹ کیے تھے۔ پاکستانی طیاروں کو دیکھ کر جیسے ہی بھارتی طیارے پاکستان کی حدود میں داخل ہوئے تو حسن محمود صدیقی نے بھارت کے مگ 21 طیارے کو اپنے جے ایف 17 تھنڈر کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ۔ بھارتی طیارہ اڑانے والا پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن بھی پاکستان کی حدود میں گرا جسے پاک فوج نے گرفتار کرلیا تھا۔

’’ پروگرام میں 3 منٹ 45 سیکنڈ زسے 8 منٹ 45 سیکنڈز تک حسن محمود صدیقی کا انٹرویو دیکھا جاسکتا ہے‘‘

مزید :

قومی -دفاع وطن -