ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج آپ کو شام تک کئی حوالوں سے اچھی خبریں ملیں گی اور اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ وہ کوئی بڑا سلسلہ اور اسباب پیدا فرما دے گا۔ فکر مند بالکل نہ ہوں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ان دنوں آپ کچھ نفسیاتی مریض سے بنے ہوئے ہیں۔ بڑے خیالات اور وہم نے آپ کو پریشان کر رکھا ہے۔ صرف حسبنا اللہ و نعیم الوکیل 450 مرتبہ روزانہ پڑھنے سے اس سے نجات مل سکتی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

خانگی حوالے سے ابھی کوئی اچھی خبر نہیں ہے، بلکہ ان سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔ آپ جس بھی کام میں رکاوٹیں پیش آ رہی تھیں، وہ ان شاءاللہ اب جلد ختم ہونے والی ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ان دنوں نیا کام شروع کرنے اور رہائش کی تبدیلی کے حوالے سے اچھی خبر ملنے کا امکان ہے۔ آپ جس بھی شخص پر بھروسہ کر رہے ہیں۔ وہ امید ہے کہ بحکم اللہ کام آ جائے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اپنے لئے خود مشکلات پیدا نہ کریں۔ کوئی بھی بات بلا سوچے سمجھے زبان سے مت نکالیں۔ اس کی وجہ سے پکڑ میں آ سکتے ہیں۔ آج کا دن مطلب پرست جیسے لوگوں سے دور رہنے کا بھی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ جس قدر وقت اپنے موبائل پر دیتے ہیں۔ اس میں سے کچھ وقت نکال کر اپنے گھر پر دیں تو صورت حال مختلف ہو سکتی ہے۔ لاپرواہی کی وجہ سے مسلسل مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

وقت سے پہلے ملازمت پیشہ افراد ریٹائرمنٹ لینے کا سوچیں گے اور کچھ پراپرٹی کے کام میں آنا چاہیں گے۔ شاید یہ فیصلہ ٹھیک ہے۔ مگر پھر بھی ایک مرتبہ استخارہ ضرور کرلیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آسان راستہ ملنے کی امید ہے۔ جو سلسلہ کبھی ختم ہو گیا تھا۔ اس کے چلنے کے امکانات روشن ہیں اور ابھی کسی بڑے فیصلے کی جانب پیش قدمی نہ کریں تو آپ کے لئے اچھا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

دوسروں کی باتوں کو کب تک دل سے لگاتے رہیں گے۔ آپ اب چھوڑ دیں ان معاملات کو۔ اور اپنے اور اپنے گھر کے بارے میں سوچیں، وہ اللہ ہے صرف اسی کی مدد کے لئے پکاریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

حالات بدل رہے ہیں۔ آپ کے لئے ان میں امید ہے بہت کچھ ہو، مگر آپ ہیں کہ صرف موبائل کو چھوڑ ہی نہیں رہے۔ آپ کے لئے شاہد اسی میں سب کچھ ہے۔ کیوں وقت برباد کررہے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اپنوں کی مخالفت جاری ہے۔ کچھ رشتوں کے معاملات میں بھی تنازعہ ہو سکتا ہے۔ اس لئے حکمت عملی سے چلنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو ذرا سی غلطی بہت کچھ خرابی کا سبب بن سکتی ہے، خیال ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

بڑوں کی باتوں کا کیا غصہ کرنا۔ آپ درگزر سے کام لیں۔ جو جائز کام ہے وہ جاری رکھیں، مگر حکمت عملی سے۔ آج کا دن اچھا ہے آپ کو کوئی اہم خبر ملنے کا امکان بحکم اللہ ہوگا۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -