ودیا بالن نے شادی شدہ زندگی کی کامیابی کا راز بتادیا
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے شادی کے 8 سال بعد خوشگوار زندگی کا راز بتادیا اور اہم رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ شادی شدہ زندگی کو کامیاب بنانے کیلئے بہت محنت درکار ہوتی ہے کیونکہ آپ ایک ایسے شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرتے ہیں جس کے ساتھ آپ کی پرورش نہیں ہوئی ہوتی۔
اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ آپ کیلئے دوسرے کو اہمیت نہ دینا بہت آسان ہوتا ہے جو انتہائی تکلیف دہ ہے اور یہی وہ موقع ہوتا ہے جب شادی شدہ زندگی کی کشش کم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔
View this post on Instagram
اس سوال کے جواب میں کہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ 8 سالہ شادی شدہ زندگی میں یہی جانا کہ ساری محنت اسی بات پر ہونی چاہیے کہ آپ دوسرے کو غیر اہم نہ سمجھیں اور اگر آپ یہ سمجھ جائیں تو یہ رشتہ پُرلطف بن جاتا ہے ورنہ اس کا کوئی لطف نہیں رہتا۔
واضح رہے اداکارہ ودیا بالن اور پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور دسمبر 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور انہیں بالی ووڈ کا کامیاب جوڑا سمجھا جاتا ہے۔