شادی کی تقریب میں فائرنگ ، دولہے کا والد جاں بحق ، چچی زخمی

شادی کی تقریب میں فائرنگ ، دولہے کا والد جاں بحق ، چچی زخمی
شادی کی تقریب میں فائرنگ ، دولہے کا والد جاں بحق ، چچی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (ویب ڈیسک)  تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں دولہے کا والد جاں بحق ،  چچی اور شادی میں شرکت کے لیے آیا 14 سالہ بچہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  مٹور میں سجاد نامی نوجوان کی شادی کے سلسلے میں مہندی کی تقریب جاری تھی کہ ہوائی فائرنگ کے دوران گولیاِں لگنے سے دولہے کا والد اظہر محمود، چچی سونیا شہزادی اور شادی میں والدین کے ساتھ مندرہ سے آیا 14 سالہ بچہ صائم واحد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، لیکن دولہے کا والد  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔