آزاد کشمیر کی سول سوسائٹی نے یکساں تعلیمی نصاب کے نفاذ کو خوش آئند قرار دے دیا

آزاد کشمیر کی سول سوسائٹی نے یکساں تعلیمی نصاب کے نفاذ کو خوش آئند قرار دے دیا
آزاد کشمیر کی سول سوسائٹی نے یکساں تعلیمی نصاب کے نفاذ کو خوش آئند قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد(سید وجی الحسن)آزاد کشمیر کی سول سوسائٹی نے آزاد جموں وکشمیر میں یکساں تعلیمی نصاب 2020 کے نفاذ کی منظوری کاخیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی حکومت کا نمایاں کارنامہ قرار دیا ہے اور اس ضمن میں ممبر اسمبلی و سجادہ نشیں درگاہ بساہاں شریف ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری کی طرف سے ایوان کے اندر اور ایوان کے باہر قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو آزاد خطہ سے طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمہ کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے ۔تمام سرکاری و نجی سکولوں میں یکساں تعلیمی نصاب رائج کرنے کے فیصلہ پر اپنے ردعمل میں سول سوسائیٹی نے یاد دلایا کہ اس کامیابی میں ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری نے کلیدی اور متحرک کردار ادا کیا۔یکم اپریل 2019 کو آرمی چیف کیساتھ اسی طرح وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ تعلیمی اصلاحات پر جید علما و مشائخ کی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں آزاد کشمیر کی طرف سے ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری نے اپنی بھرپور “ان پٹ “ دی جس کو سراہا گیا۔ اسی طرح 16 جولائی 2019 کو ایک مرتبہ پھر ایجوکیشن ریفارمز پر فوج کے سپہ سالار اور بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان کی زیرصدارت علما ئے کرام کی طویل نشست ہوئی جس میں وفاقی وزرا پیر نورالحق قادری ، شفقت محمود کی معیت میں ایک مرتبہ پھر ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری نے آزاد کشمیر کی بھرپور نمایندگی کی۔ سول سوسائٹی نے کہا کہ ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری نے مئی 2019 کوازاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں یکساں تعلیمی نصاب پر قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور ہوئی۔ سول سوسائٹی نے کہا کہ قومیں تعلیم، صحت کے شعبے میں بہتری سے غربت سے نجات پاتی ہیں، یکساں نصاب تعلیم ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، اس سے پاکستانیت اور حب الوطنی پیدا ہوگی۔