کوئٹہ میں زلزلہ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر آگئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.6ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 30کلو میٹر زیر زمین تھی ۔زلزلے کا مرکز خضدار سے 60کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا ۔