ایپل کا سنہرے (گولڈن) رنگ کا آئی فون متعارف کروانے کا اعلان

ایپل کا سنہرے (گولڈن) رنگ کا آئی فون متعارف کروانے کا اعلان
ایپل کا سنہرے (گولڈن) رنگ کا آئی فون متعارف کروانے کا اعلان

 کیلیفورنیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایپل نے سنہرے رنگ کا آئی فون مارکیٹ میں لانے کا اعلان کیا ہے جس کی پری آرڈر اور بکنگ شروع کر دی گئی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سنہرے رنگ کو آئی فون موسم گرما سے مناسبت دی گئی ہے، یہ موبائل آئی فون 14 اور 14 پلس کے سیٹ میں سامنے آئے گا۔ کمپنی نے اس کمپین کو "ہیلو ییلو" کا ٹائٹل دیا ہے۔ اس دلکش سیٹ کی 14 مارچ سے دستیابی یقینی بنائے جائے گی۔ 

اس سنہرے سیٹ کے ساتھ 49 ڈالر کا میچنگ سلیکون کیس بھی آفر کیا گیا ہے، سامنے 2 کیمرے ہیں جبکہ فیس آئی ڈی لاکنگ کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ ہیلو ییلو سیٹ میں اے 15 بایونک پروسیسر نصب کیا گیا ہے۔