کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ...
کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے پہلےعشرے کے دوران کراچی میں مطلع خشک اور صاف رہنے کی توقع ہے، اس دوران کم سے کم پارہ 19 اورزیادہ سے زیادہ 32 ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے۔ ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شہر میں چند روز کے دوران 2مختلف سمتوں شمال مشرقی (بلوچستان) اورجنوب مغربی (سمندری) ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

"ایکسپریس نیوز "کے مطابق  پیر کو شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا۔ دوپہر کے وقت نمی کا تناسب 57 فیصد تک بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان پرموجود مغربی سسٹم کے نتیجے میں دیہی سندھ کے اضلاع جامشورو، دادو، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی، نوشہر و فیروزاورشہید بے نظیرآباد میں بدھ کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔