شیرگڑھ (نمائندہ پاکستان) تحصیل تخت بھائی کے عوامی و سماجی حلقوں نے سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سے مطالبہ کیا ھے کہ پختونخواہ میں رنر آف امیدواروں میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے سابق ایم پی اے جمشیدخان مہمند کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کیا جائے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے جمشید خان مہمند کی خدمات اور قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں وہ دو دفعہ اپنے حلقے پی کے 61 سے ایم پی اے منتخب ہوچکے ھیں.انہوں نے کہا کہ جمشید خان مہمند نے اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں اور ابھی تک انکے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ھیں۔انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سے مطالبہ کیا کہ جمشید خان مہمند کو انکے خدمات کے اعتراف میں وزیراعظم پاکستان کا مشیر مقرر کیا جائے تاکہ علاقے میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوسکیں۔ہم پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، میاں محمد نواز شریف سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ سابقہ ایم پی اے جناب جمشید خان مہمند کو ان کی بے پناہ صلاحیتوں اور خدمات کے اعتراف کے طور پر وزیراعظم کا مشیر مقرر کیا جا? تاکہ ضلع مردان کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ مردان کی خدمت ہوسکے