سابق سری لنکن آل راﺅنڈر نووان زوئیسا کل 36ویں سالگرہ منائیں گے

سابق سری لنکن آل راﺅنڈر نووان زوئیسا کل 36ویں سالگرہ منائیں گے

 کولمبو (اے این این )سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر نووان زوئیسا کل پنی 36ویں سالگرہ منائیں گے ۔ وہ13مئی 1978 کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں پیدا ہوئے ۔ انہوںنے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی جانب سے30 ٹیسٹ، اور 95 ایک روزہ میچز کھیلے ہیں ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں وہ 288 رنز اور 64 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 343رنز اور 108 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ انہوںنے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا پہلا میچ7سے 10 مئی 1997کے درمیان نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 9سے 13جولائی 2004 کے درمیان آسٹریلیا کے خلاف کھیلا ۔ پہلا ایک روزہ میچ 25مارچ 1997کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ایک روزہ میچ 8فروری 2007کو بھارت کیخلاف کھیلا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی