سپورٹس بورڈ نے تربیتی کیمپ کےلئے مزید سات باکسرز کی منظوری دے دی

سپورٹس بورڈ نے تربیتی کیمپ کےلئے مزید سات باکسرز کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا نے کراچی میں جاری باکسنگ کیمپ میں مزید 7 باکسرز اور ایک کوچ کی منظوری دیدی۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری محمد اکرم خان نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران انہیں باکسنگ کے حوالے سے تمام صورتحال سے آگاہ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی سپورٹس بورڈ نے فیڈریشن کی درخواست پر کراچی میں مختلف بین الاقوامی ایونٹس کیلئے جاری تربیتی کیمپ کیلئے مزید سات لڑکے اور ایک کوچ کی منظوری دیدی ہے اسی طرح تربیتی کیمپ میں اب مجموعی طور پر 32 لڑکے تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں چار کوچز تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختر نواز گنجیرا نے کوئٹہ میں جونیئر کلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگانے کی بھی منظوری دیدی ہے جس میں بیس لڑکوں اور تین کوچز پر مشتمل قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ چند روز تک لگایا جائے گا۔
 انہوں نے کہا کہ جونئیر کھلاڑیوں کی تربیت کا مقصد سینئر کھلاڑیوں کا بیک اپ تیار کرنا ہے۔