پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ، گجرات نے سیمی فائنل میںحافظ آباد کو شکست دےدی

May 12, 2014


مریدکے(نامہ نگار) پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مرحلے میں ضلع گجرات کی ٹیم نے حافظ آباد کو ایک اننگز اور 83رنز سے شکست دے کر سب سے ذیادہ پوائنٹس حاصل کرکے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ آخر ی راو¿نڈ میں گوجرانوالہ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں پہلی اننگز کے لیڈ پوائنٹس حاصل کرنے کی صورت میں بھی ضلع گجرات سیالکوٹ ریجن کا چیمئن بن جائے گا۔
ظہور الہی گجرات اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں حافظ آباد نے ٹاس جیت کرگجرات کو پہلے بیٹنگ دعوت دی جس نے وسیم علی کے 90، عاصم اکبر64، محمد فیصل43، محمد وقار41حماد ارشد37اور ذو القرنین کے31رنز کی بدولت مقررہ70اووروں میں9وکٹوں کے نقصا ن پر359رنز بنائے۔ حافظ آباد کی طر ف سے محمد وقاص نے 6جبکہ افضل حسین، جاوید یوسف اور محمد نفیس نے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔ جوا ب میں حافظ آباد کی ٹیم 44اووروں میں 140رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہو گئی۔ محمد نفیس احمد 24اور محمد اویس28قابل ذکر رنز بنا سکے۔ گجرات کی طر ف سے گزشتہ میچ کے دوران9کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کرنے والے دائیں ہاتھ کے سپنرذیشان عباس نے 38رنز کے عوض سات جبکہ یاسین ریاض نے دو اور حمزہ شیراز نے ایک کھلاڑی آو¿ٹ کیا۔ دوسری اننگز میں ضلع حافظ آباد کی ٹیم51.1اوور کھیل کر136رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ محمد نفیس احمد50اورمحمد وقاص21قابل ذکر رنز بنا سکے۔ ذیشان عباس نے دوسری اننگز میں چار کھلاڑی آو¿ٹ کرکے پورے میچ میں11 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ فیصل منیر نے تین ، یاسین ریاض نے دو اور حمزہ شیراز نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔ اس میچ میں کامیابی کے بعد ضلع گجرات کی ٹیم سیالکوٹ ریجن میں43پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست جبکہ ضلع گوجرانوالہ کی ٹیم35پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ منگل کے روز دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا ظہور الہی اسٹیڈیم گجرات میں ہو گا جس کے بعد ریجنل چیمین کا فیصلہ ہو گا۔ ضلع گجرات نے سیالکوٹ ریجن میں شامل ضلع شیخوپورہ، ضلع منڈی بہاو¿الدین، ضلع حافظ آباد اور ضلع نارووال کو واضع مارجن سے شکست دی جبکہ ضلع سیالکوٹ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف بھی پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر تین پوائنٹس حاصل کرکے کرکٹ کے ناقدین کو پریشان کر دیا۔ سیالکوٹ ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ جیسے کرکٹ کے بڑے اضلاع کی موجودگی میں ضلع گجرات کا ریجنل چیمئن بننا بہت بڑا اعزاز سمجھا جا رہاہے ۔فائنل میچ میں پہلی اننگز کی برتری سمیت مکمل میچ جیتنے کی صورت میں ضلع گوجرانوالہ کی ٹیم ریجنل چیمئن بن سکے گی۔ اب تک کھیلے گئے 5میچوں میں ضلع گجرات کے سپنر ذیشان عباس نے ملک بھر میں سب سے ذیادہ41کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا ہے۔ اس میچ میں قیصر وحید اور آصف یعقوب نے امپائرنگ جبکہ سجاد الحسن نے آفیشل سکورر کے فرائض سر انجام دیئے۔

 

مزیدخبریں