باکسنگ فیڈریشن کا چھ باکسرز کو تربیت کےلئے قزاقستان بھیجنے کا فیصلہ

باکسنگ فیڈریشن کا چھ باکسرز کو تربیت کےلئے قزاقستان بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے 6 قومی باکسرز کو جدید اور اعلیٰ معیاری تربیت کیلئے قزاقستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری محمد اکرم خان نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ فیڈریشن نے معروف چھ کھلاڑیوں کو قزاقستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے فیڈریشن رینکنگ باکسنگ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد میں شروع کرے گی جس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے چالیس کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہی چالیس کھلاڑیوں میں سے چھ باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔ محمد اکرم خان نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو قزاقستان کے شہر آستانہ بھجوانے کے حوالے سے ایشین کنفڈریشن کے صدر غفور رحموف سے تفصیلی بات چیت ہوچکی ہے اور اس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی ہے۔        

مزید : کھیل اور کھلاڑی