داڑھی والی حسینہ نے یورو وڑن سانگ کا میلہ لوٹ لیا

داڑھی والی حسینہ نے یورو وڑن سانگ کا میلہ لوٹ لیا

کوپن ہیگن(آن لائن)داڑھی والی حسینہ نے یورپ میں موسیقی کا ایک اہم مقابلہ جیت کر سب کو حیران کردیا۔25 سالہ Wurst Conchitaکا تعلق آسٹریا ہے، اس نے یورو وڑن سانگ کانٹیسٹ میں ایسا گانا گایا کہ یورپ کا ہرشخص اس کی آواز کا دیوانہ ہوگیا اور کئی بہترین گانے والوں کوپیچھے چھوڑدیا۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دوسرے نمبر پر آنے والے گلوکار کے پوائنٹس 238 جبکہ ورسٹ کے پوائنٹس 290 تھے۔اس موقع پر اس کی آنکھیں بھی نم تھیں۔مقابلوں سے پہلےWurst کو کچھ مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا اور یورپ کے کئی ملکوں میں اس کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے۔Wurst نے اپنے کرئیرکاآغاز بوائے بینڈ سے کیا تھا۔

مزید : کلچر