برائیڈل کیٹیور ویک دوسرا دن،معروف ماڈلز کی ریمپ پر واک

برائیڈل کیٹیور ویک دوسرا دن،معروف ماڈلز کی ریمپ پر واک
برائیڈل کیٹیور ویک دوسرا دن،معروف ماڈلز کی ریمپ پر واک

  


لاہور(فلم رپورٹر)ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری تین روزہ پینٹین برائیڈل کیٹیور ویک کے دوسرے دن کا آغاز انتہائی رنگا رنگ ریڈکارپٹ سے ہوا جہاں شو بز اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔شام کے شو کی ابتداءپاکستان نے نئے ابھرتے ہوئے ڈیزائنر ظہیر عباس کے انتخاب ”جشن جاناں“ سے ہوئی۔ ظہیر عباس کے رنگوں کے انتخاب اور منفرد کام کو شائقین نے بہت سراہا۔ ان کے بعد سومل ہالیپوٹو کے انتخاب کی نمائش کی گئی۔ پہلی بار پینٹین برائیڈل کیٹیور میں شرکت کرنے والی سومل کا انتخاب ”رونق“ پاکستانی روایات کو مدنظر رکھ کر تخلیق کیا گیا تھا ۔ شام کا تیسرا شو مشہور ڈیزائنر عظمی بابر نے پیش کیا۔ ریفلیکشنز(Reflections )کے عنوان سے تخلیق کیا گیا یہ انتخاب پاکستانی شادی بیاہ کے تمام مواقعوںکی بہترین عکاسی کرتا نظر آیا۔ ان کے انتخاب میں مہندی سے لے کر ولیمے تک تمام تقریبات کے لئے خصوصی ملبوسات تیار کئے گئے تھے۔ شام کا آخری انتخاب رانی امان نے پیش کیا۔ ان کے انتخاب میں سرخ‘ گلابی‘ سبز اور سنہری رنگوں کا خوبصورتی سے استعمال کیا گیا تھا جسے ناظرین نے خوب سراہا۔ پینٹین برائیڈل کیٹیور ویک کے رات کے شو کا آغا ز میک آرٹسٹ صبا انصاری کے خصوصی ”ہیئر اینڈ میک اپ“ شو سے ہوا جس میں نت نئے ہیئر اسٹائلز سے ناظرین کو محظوظ کیا گیا۔

جس کے بعد ”فیشن پاور ہاﺅس©“ کے عنوان سے پاکستان کے معروف اور نامور ڈیزائنرز پر مشتمل گروپ کے انتخاب کو پیش کیا گیا۔ اس گروپ میں علی ذیشان ‘ ثناءسفیناز‘ کامیار روکنی‘ نکی نینا‘ایلان‘آصفہ نبیل‘ شمائل انصاری اور عمر سعید جیسے نامور نام شامل تھے۔ علی ذیشان کے خوبصورت اور ڈرامائی انتخاب کے بعد ایلان نے اپنے ملبوسات سے رنگ جمایا۔ مشہور فیشن برانڈ ”ہاﺅس آف کامیار روکنی“ نے اپنے منفرد عروسی ملبوسات کے ذریعے ناظرین سے خوب داد وصول کی جس کے بعد نکی اینڈ نینا نے زردوزی‘ وسلی اور کارچوپ کے خوبصورت استعمال سے سجے عروسی ملبوسات ناظرین کے سامنے پیش کئے‘ان کے بعد پاکستان کی معروف ڈیزائنرز ثناءسفیناز نے اپنا عروسی انتخاب پیش کیا۔ فیشن پاور ہاﺅس کا اختتام عمر سعید اور شمائل انصاری کے منفرد عروسی ملبوسات سے ہوا۔ فیشن پاور ہاﺅس کے بعد یاسمین زمان کے عروسی ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ ان کے ملبوسات مغل دور کی بہترین عکاسی کر رہے تھے جس میں آری اور زردوزی کا خوبصورتی سے استعمال کیا گیا تھا۔ پینٹین برائیڈل کیٹیور ویک کے دوسرے دن کااختتام پاکستانی فیشن انڈسٹری کے معروف نام فراز منان کے انتخاب سے ہوا۔ فراز منان نے اپنا انتخاب ”ستنبول“ کے نام سے پیش کیا جس کے خوبصورت رنگ ‘ منفرد اور جدید انداز شائقین کے دلچسپی کا مرکز بنے رہے۔

مزید : کلچر