سائنس فکشن فلم گاڈزیلا کا نیا کلپ جاری کر دیا گیا

سائنس فکشن فلم گاڈزیلا کا نیا کلپ جاری کر دیا گیا


نیویارک(آن لائن)یکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم گاڈزیلا کا نیاکلپ جاری کر دیا گیا ہے۔ ایک بار پھر سے خوفناک دیوقامت ڈائینوسار آرہا ہے دلوں کو دھڑکانے اور دہشت پھیلانے۔ ایک بار پھر ہونے لگا ہے دہشت کا راج اور بلندو بالا عمارتیں بن جائیں گی مٹی کا ڈھیر اور یہیں سے شروع ہوگالیفٹینٹ فورڈ کا مشن جسے سفاک گوڈزیلا سے معصوم انسانی جانوں کوبچانا ہے۔کیسے نبٹے گا وہ اس مشکل صورتحال سے، یہ تو سولہ مئی کو ایکشن، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور تھری ڈی سائنس فکشن فلم ’’ گاڈزیلا‘‘ کے سینما گھروں میں آنے کے بعد ہی پتا لگے گا۔

مزید : کلچر