مغوی نائیجرین طالبات میری بیٹیاں ہیں،مشیل اوباما

مغوی نائیجرین طالبات میری بیٹیاں ہیں،مشیل اوباما

واشنگٹن(این این آئی)امریکی خاتون اول مشل اوباما نے کہاہے کہ نائجیریامیںاغواءکی گئی طالبات ان کی بیٹیوں کی طرح ہیں،ایک انٹرویومیںمشیل اوبامانے کہاکہ دنیا کے لاکھوں لوگوں کی طرح وہ اوران کے شوہر صدمے اور غم وغصے کا شکار ہیں، انہیں یرغمال بچیوں میں اپنی بیٹیاں نظر آتی ہیں،خاتون اول نے کہا کہ ایک دہشت گرد گروپ خلاف ضمیر، دہشت گردی کے اقدام سے بچیوں کی تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کو کچلنا چاہتا ہے دنیا میں ہر روز ایسے کئی واقعات سامنے آرہے ہیں جہاں بچیاں تعلیم کے حصول کے لیے اپنی جان جوکھم میں ڈال رہی ہیں، خاتون اول نے کہا کہ امریکی صدر نے بچیوں کوبازیاب کرانے کے لئے ہرممکن قدم اٹھانے کا حکم جاری کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر