سورج کاٹن ملز لمیٹڈ پنجاب میں ”ایس ٹو سولر لمیٹڈ“ کے نام سے نئی کمپنی قائم کرے گی

سورج کاٹن ملز لمیٹڈ پنجاب میں ”ایس ٹو سولر لمیٹڈ“ کے نام سے نئی کمپنی قائم ...

اسلام آباد (اے پی پی) سورج کاٹن ملز لمیٹڈ صوبہ پنجاب میں ”ایس ٹو سولر لمیٹڈ“ کے نام سے نئی کمپنی قائم کرے گی، کمپنی صوبہ میں بجلی کی ضروریات کی تکمیل میں معاونت کیلئے پچاس میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگائے گی۔ شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار منصوبہ پر کمپنی پچاس ملین روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ سورج کاٹن ملز لمیٹڈ کی انتظامیہ نے مئی کمپنی کے قیام کے حوالے سے سٹاک ایکسچینج کو درخواست جمع کروا دی ہے۔

 کمپنی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے توانائی کے منصوبہ جات پر سرمایہ کاری پر 17 تا 18 فیصد کے منافع کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ اس کے علاوہ سولر پراجیکٹس کو انکم ٹیکس، ٹرن اوورٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس برائے درآمدات اور درآمدات پر کسٹمز ڈیوٹی کی معافی کی پالیسی مرتب کی ہے جس سے صوبے میں متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار کے حصول کے رجحان کو تقویت ملے گی اور شعبہ میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

(zuh/mik/rhn 1122: 14)

مزید : کامرس