ہفتے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کمی ¾ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاﺅ

ہفتے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کمی ¾ڈالر کی قدر میں اتار ...

(این این آئی)ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں تیس پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاﺅ کا رجحان رھا۔ہفتے کے آغاز پر ڈالر اٹھانوے روپے چوراسی پیسے کا تھا جو اٹھانوے روپے چون پیسے کی سطح پر آگیا ہفتے کے آغاز پر امریکی کرنسی روپے پر حاوی تھی مگر بتدریج بہتری دیکھی گئی۔کرنسی ڈیلر کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر چالیس پیسے سستا ہوگیا اور ڈالر کی قیمت فروخت ننانوے روپے 75 پیسے کم ہو کر ننانوے روپے پینتیس پیسے پر آگئی ہے۔

مزید : کامرس