پاکستان میں فی ایکڑ کماد سے اوسطاً 46من پیداوار حاصل ہوتی ہے

پاکستان میں فی ایکڑ کماد سے اوسطاً 46من پیداوار حاصل ہوتی ہے

فیصل آباد(بیورورپورٹ)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ پاکستان میں فی ایکڑ کماد سے اوسطاً 46من جبکہ اس کے برعکس مصر میں 127اور آسٹریلیا میں 138من چینی حاصل کی جاتی ہے لہٰذا اگر ہمارے کاشتکار بھی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں تو وہ بھی کماد کی پیداوار کو بہتر بناتے ہوئے چینی کی زیادہ مقدار حاصل کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ ان کے مشورہ سے پوٹاش والی کھاد کااستعمال انتہائی مفید اثرات کا حامل ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے نہ صرف فصل کے تنے مضبوط ہوتے ہیں بلکہ فصل کو گرنے سے بچانے سمیت بہتر قوت مدافعت کے ساتھ ساتھ فصل کو گرمی وسردی کے منفی اثرات سے بھی محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔انہوںنے بتا یا کہ پوٹاش والی کھاد کماد کی فصل میں چینی کی ریکوری میں اضافہ کا موجب بنتی ہے جس سے گنے میں مٹھاس میں اضافہ ہوتا ہے اور اس سے زیادہ چینی اور گڑ کی پیداوار بھی حاصل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شوگر ریکوری میں کمی کی اہم ترین وجہ کھادوں کا غیر متوازن استعمال اور پوٹاش والی کھادوں کا استعمال بالکل نہ ہونا ہے۔

مزید : کامرس