امریکی عدالت میں بدنام زمانہ سیکورٹی کمپنی بلیک واٹرکے ایجنٹ پر فرد جرم عائد

امریکی عدالت میں بدنام زمانہ سیکورٹی کمپنی بلیک واٹرکے ایجنٹ پر فرد جرم عائد

واشنگٹن(این این آئی)امریکی عدالت نے شہریوں کے قتل عام میں ملوث بلیک واٹر کے ایجنٹ پر فرد جرم عائد کردی ،میڈیارپورٹس کے مطابق گرینڈ جیوری نے بدنام زمانہ پرائیوٹ سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے گارڈ کو شہریوں کے قتل عام کا مرتکب قرار دے دیا ،2007میں پیش آنے والے اس بہیمانہ واقعے کے بعد امریکا عراق تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے اور عراقی عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی، استغاثہ کے مطابق گارڈ سلیٹن نے نصور اسکوائر پر پہلے فائرنگ کی اوراس نے لوگوں کو بتایا کہ وہ نائن الیون کا بدلہ لینے کے لیے مزید عراقیوں کو قتل کرے گا۔

مزید : عالمی منظر