اٹلی کی بحریہ نے 1600 سے زائد غیر قانونی تاکین وطن کو بازیاب کرالیا

اٹلی کی بحریہ نے 1600 سے زائد غیر قانونی تاکین وطن کو بازیاب کرالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

             روم (اے پی پی) اٹلی کی بحریہ نے ایک کارروائی کے دوران 1600 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو بازیاب کرا لیا۔ اتوار کو اٹلی کی بحریہ کے ترجمان کے مطابق بحری اہلکاروں نے سیسیلی جزائر کے قریب بحیرہ روم میں رات کی تاریکی میں کارروائی کی جہاں 1600 سے زائد تارکین وطن افریقہ سے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق بازیاب کرائے جانے والے تارکین وطن کا تعلق مختلف جزائر سے ہے۔ دوسری جانب اٹلی کے وزیر داخلہ انجیلنو الفانو کا کہنا ہے کہ افریقہ میں 8 لاکھ کے قریب تارکین وطن یورپ جانے کے منتظر ہیں جبکہ رواں سال 30 ہزار تارکین وطن اٹلی پہنچے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -