امریکہ نے مشرقی یوکرین میں روس نواز ریفرنڈم کو غیر قانونی قرار دیدیا

امریکہ نے مشرقی یوکرین میں روس نواز ریفرنڈم کو غیر قانونی قرار دیدیا

             واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ نے مشرقی یوکرین میں روس نواز علیحدگی پسندوں کے ریفرنڈم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اتوار کو محکمہ خارجہ کے ترجمان جین پساکی نے کہا ہے کہ روس نواز علیحدگی پسندوں کا یہ ریفرنڈم بین الاقوامی قوانین اور یوکرین کی علاقائی سلامتی کی خلاف ورزی ہے، اگر یہ ریفرنڈم ہوتا ہے تو امریکہ اس کے نتائج کو تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن 7 مئی کو کئے گئے اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں وہ نہ ہی روس نواز علیحدگی پسندوں کو ریفرنڈم ملتوی کرانے پر قائل کر سکے ہیں اور نہ ہی انہوں نے یوکرینی سرحد سے فوج واپس بلائی ہے۔

مزید : عالمی منظر