کامیاب عوامی اجتماع سے نظام کی تبدیلی کیلئے جاری تحریک کوتقویت ملے گی ، سرفرازخان نیازی

کامیاب عوامی اجتماع سے نظام کی تبدیلی کیلئے جاری تحریک کوتقویت ملے گی ، ...

 لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ کے ممتازرہنما سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ عوامی عدالت نے اپنافیصلہ سنادیا جعلی مینڈیٹ والے حکمران اقتدارچھوڑدیں کپتان عمران خان نے حکومت پرجو چارج شیٹ لگائی اورجوپی ٹی آئی کاچارٹرآف ڈیمانڈپیش کیاوہ سوفیصد درست ہے نجم سیٹھی کوسیاسی رشوت کے طورپرچیئرمین پی سی بی کاعہدہ دے دیاگیا ڈی چوک کے کامیاب عوامی اجتماع سے نظام کی تبدیلی کیلئے جاری تحریک کوتقویت ملے گی ہمارااحتجاج ناکام بنانے کیلئے ہرشہرمیں پولیس گردی کی گئی اور پی ٹی آئی کے قافلے زبردستی روکے گئے مگرسونامی ڈی چوک کی طرف بڑھتارہا ۔اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ جھرلو برانڈحکومت ہارگئی جبکہ تبدیلی کے خواہاں لوگ جیت گئے ۔مینڈیٹ چوری میں ملوث حکمران عادی اورقومی مجرم ہیں انہیں ڈی چوک میں سزادیں گے انہوں نے کہا کہ شعبدہ برادران کے آمرانہ ہتھکنڈوں کے باوجود چاروں صوبوں سے لوگ ڈی چوک کے احتجاجی اجتماع میں شریک ہوئے اگرمسلم لیگ (ن) والے بینظیر بھٹو کے دورحکومت میں پرتشددتحریک نجات جبکہ ماضی قریب میں گوزرداری گوتحریک شروع کریں تووہ درست لیکن اگرپی ٹی آئی دھاندلی ،مہنگائی اوربدامنی کیخلاف احتجاج کرے تووہ غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے جمہوری اصول و ضابطے اپنے پاس رکھیں اورہمیں جمہوریت کادرس نہ دیں۔ضیائی آمریت کی باقیات کاجمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ،انہوں نے توسیاست کوتجارت بنالیا ۔انہوں نے کہا کہ پچھلی چاردہائیوں سے باری باری اقتدارمیں آنیوالے حکمران خاندانوں نے اپنے نناوے فیصداثاثے ناجائزطریقے سے بنائے،عمران خان کے سواکوئی ان کااحتساب نہیں کرسکتا

مزید : میٹروپولیٹن 4