ڈی چوک پی ٹی آئی کی سیاست کاڈیتھ پوائنٹ بن گیا، محسن عباسی

ڈی چوک پی ٹی آئی کی سیاست کاڈیتھ پوائنٹ بن گیا، محسن عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ورلڈمسلم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل اورمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل سردارمحسن عباسی اورپاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو نے کہا ہے کہ ڈی چوک پی ٹی آئی کی سیاست کاڈیتھ پوائنٹ بن گیا۔جس سونامی کابڑاشورسن رہے تھے وہ اسلام آباد کے برساتی نالے میں سماگیا۔ طاہر القادری کے بعد عمران خان بھی نادیدہ قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل میں ناکام رہے جمہوریت کی مضبوط عمارت کوزمین بو س کرنا عمران خان یاطاہرالقادری کے بس کی بات نہیں وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے سردارمحسن عباسی اوراقبال سندھو نے مزید کہا کہ عمران خان کا وزیراعظم منتخب نہ ہونے کے سبب پریشان اور بدحواس ہونافطری ہے مگروہ اپنے احساس محرومی کی سزا عوام اورجمہوریت کودے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص سترہ برس سے سیاست میں ہے مگراس کی اے بی سی تک کو سمجھنے اورسیکھنے میں ناکام رہا وہ کس قابلیت کی بنیاد پروزارت عظمیٰ کامنصب مانگ رہا ہے ۔

دھاندلی تومحض ایک بہانہ ہے حقیقت میں عمران خان کی نگاہیں اقتدارپرہیں مگر اب اس طرف کوئی چورراستہ نہیں جاتالہٰذاءکپتان فاﺅل پلے سے گریزاورباری کاانتظار کریں۔انہوں نے کہا کہ کسی جمہوریت پسندشہری کوعمران خان کاندازسیاست اوراندازگفتگوپسندنہیں ،وہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے بھی آمرانہ فیصلے کرتے اوراپنے ساتھی کھلاڑیوں پردھونس جماتے تھے ۔