پاکستان مزید عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا، مولانا محمد اسلم

پاکستان مزید عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا، مولانا محمد اسلم

 لاہور (سٹاف رپورٹر )جمعیت علماءمشائخ ونگ پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان مزید عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا۔پاکستان کی عزت،وقار اور سلامتی کوداﺅپر لگانے والے حکمران عوامی مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔احتجاج ضرور مگر جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ان خیا لات کا اظہار گزشتہ جمعیت علماءمشائخ ونگ پاکستان لاہورکے امیر مولانا محمد اسلم صدیقی،ناظم اعلیٰ مولانا عثمان فاروقی اور سیکرٹری اطلاعات قاری محمد طیب عابد سمیت دیگر نے ماڈل ٹاو¿ن میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شرکاءنے کہا کہ ملکی حالات دن بدن خراب سے خراب ترہورہے ہیں جبکہ حکمرانوں کو سنگینی کااندازہ ہی نہیں۔ اے سی کے کمروں میں بیٹھ کر عوام کی قسمت کے فیصلے کرنے والے لوگوں کے دکھ اور مشکلات کونہیں سمجھ سکتے۔

رہنماﺅں نے مزیدکہاکہ وزیر اعظم نوازشریف طویل لوڈشیڈنگ کوکم کرنے کے اپنے حکم پر عمل درآمد کویقینی بنائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4