ڈبلیو ایچ او کی جانب سے سفری پابندیاں عائدکرنے کی وارننگ پر توجہ دی جائے ،ڈاکٹر رشید زئی

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے سفری پابندیاں عائدکرنے کی وارننگ پر توجہ دی جائے ...

لاہور(پ ر)پاکستان اکیڈمی آف ہومیو فزیشنزکے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رشیدزئی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے سفری پابندیاں عائدکرنے کی وارننگ پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ وفاق اور صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ پولیو فری ملک بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بھرپورعملی اقدامات کئے جائیں پولیو مہلک بیماری اس کے خاتمہ کے لیے ہماری حکومت کی بین الاقوامی ذمہ داری بھی بنتی ہے کہ عوام میں شعور اور آگہی سمیت بچوں میں پولیو ویکسین پلانے میں خواتین کا اعتماد بحال کیا جائے تاکہ پولیو مرض کا تدارک کرکے قوم کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکے اس موقع پر ڈاکٹر رشید زئی اور ڈاکٹر روبینہ خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنی میڈیکل ٹیم کے ہمراہ ہیپا ٹائٹس کے خلاف بھرپور شعوری مہم کا آغاز کررکھا ہے پنجاب کے اضلاع اور تحصیلوں میں کمبائنڈ میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹروں کے تعاو ن سے اورزئی ویلفیئر ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے مفت ہیپا ٹائٹس کیمپ لگانے کا بندو بست کیا گیا ہے ڈاکٹر رشید زئی اور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ شیخ نے بتایا ہے کہ پاکستان کی آٹھ فیصد آبادی میںہیپا ٹائٹس وائرس موجود ہے جوکہ ایٹم بم سے کم نہیں ہے ۔

زئی ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام اپریل میں چارمفت ہیپا ٹائٹس کیمپ لگائے گئے جن میں سینکڑوں مریضوں کا خون ٹیسٹ کیا گیا اور مفت ادویات تقسیم کی گئی اور اب مئی میں چار مفت کیمپ لگائے جائیں گے۔فری کیمپ میں نامور ہومیو فزیشن ،تجربہ کار حکماءاور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم اپنی خدمات پیش کریں گی۔یہ بات میڈیا ایڈوائزر زئی ویلفئیر ٹرسٹ ڈاکٹر محمد افضل میو نے بتائی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیندہ ماہ پنجاب بھر سے ہومیو فیزیشن،حکماءاور غیر رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹشنرز کی بھاری تعداد مل کرلاہور میں ہیپا ٹائٹس فری کمبائینڈ سیمینار منعقد کیا جائے گا۔جس میں طبی ماہرین سمیت حکومتی وزراءشمولیت کریں گے اور ہیپا ٹائٹس کے خلاف بروشر بھی تقسیم کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4