خربوزے کی تھوک قیمت فروخت میں دس روپے فی کلو کا اضافہ

خربوزے کی تھوک قیمت فروخت میں دس روپے فی کلو کا اضافہ

لاہور ( وقائع نگار )گزشتہ چند روز کے دوران صو بائی دارالحکو مت کی سبزی منڈیوں میں خربوزے کی تھوک قیمت فروخت میں دس روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس سے قیمت 45روپے کلو تک بڑھ گئی ہے پھلوں اور سبزیوں کے تھوک کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ خربوزہ کی قیمت میں اضافہ بہتر معیار کے خربوزہ کا منڈیوں میں آنے سے ہوا ہے اس وقت خربوزے کی منڈیوں میں ترسیل اور فروخت کا کام پورے عروج پر ہے۔ ملک میں خربوزے کی سب سے پہلے پیداوار صوبہ سندھ سے مارچ میں حاصل ہونا شروع ہوئی ہے اور جولائی اگست تک جاری رہتی ہے جبکہ پنجاب سے جون میں پیداوار مقامی مارکیٹوں میں پہنچنا شروع ہوجاتی ہے جبکہ بلوچستان سے بھی پیداوار پنجاب کے ساتھ ہی شروع ہوجاتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4