مسلم لیگ یوتھ ونگ کے زیراہتمام جشن ولادت علی المرتضیٰؓ کے سلسلہ میں تقریب کل ہوگی

مسلم لیگ یوتھ ونگ کے زیراہتمام جشن ولادت علی المرتضیٰؓ کے سلسلہ میں تقریب کل ...

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی کی زیر نگرانی جشن ولادت حضرت علی المرتضیٰؓ کے سلسلہ میں آستانہ عالیہ پنجتنی غوثیہ چک نمبر211/EB بورے والا روڈ تحصیل عارف والہ میں کل بروز منگل بعدازنماز مغرب روحانی محفل کا انعقادکیاجارہاہے روحانی محفل سے عالم دین قاری شفیق چشتی خصوصی خطاب کریں گے جبکہ روحانی تقریب میں ملک سے اہم دینی شخصیات سمیت نامور ثناءخواں اور یوتھ ونگ کے اہم رہنما بھی شرکت کرینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4