اے ٹی آئی کے رہنماﺅں کا شیخ ناظم عادل الحقانی کی وفات پر افسوس کااظہار

اے ٹی آئی کے رہنماﺅں کا شیخ ناظم عادل الحقانی کی وفات پر افسوس کااظہار

لاہور(جنرل رپورٹر)اے ٹی آئی کے رہنماﺅں اسد خان جدون،ارحم سلےم قادری،محمد اکرم رضوی،شہزادہ بٹ ،منیر چوہدری،رےحان طاہر چوہدری،وقار علی شاہ، سےد بو علی نے سلسلہ¿ نقشبندیہ کے ممتاز روحانی پیشوا حضرت شیخ ناظم عادل الحقانی کی قبرص میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ ناظم عادل الحقانی کی وفات اُمّتِ مسلمہ کا ناقابل تلافی نقصان ہے انہوں نے ہزاروں گمراہ انسانوں کو راہِ ہدایت پر گامزن کیا شیخ ناظم کی روحانی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ ان کی تعلیمات اُمّتِ مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں ان کے انتقال سے انسانیت ایک سچے ولی¿ کامل سے محروم ہو گئی ہے وہ عہدِ حاضر میں عالمی شہرت یافتہ روحانی پیشوا تھے شیخ ناظم عادل الحقانی جیسے شیخ ِ طریقت کا دنیا سے اٹھ جانا اُمّتِ مسلمہ کا مشترکہ غم ہے وہ اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ تھے یورپ اور امریکہ کے ہزاروں افراد نے شیخ ناظم کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔ وہ عالمی مبلغ ِ اسلام کی حیثیت سے دنیا بھر میں اسلام کا پیغام پھیلاتے رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4