مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام الیکشن کے ایک سال مکمل ہونے پریوم سیاہ منایا گیا

مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام الیکشن کے ایک سال مکمل ہونے پریوم سیاہ منایا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر )مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام الیکشن کے ایک سال مکمل ہونے پردھاندلی،لوٹ مار،ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منایا گیامختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے مرکزی احتجاج فیض آباد انٹر چینج پر ہوا جبکہ لاہور،کراچی،حیدر آباد، فیصل آباد،ملتان،سرگودھا و دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کئے گئے لاہور میں پریس کلب لاہور کے سامنے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی کی قیادت میںمیں احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرے میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماﺅں علامہ جعفر موسوی،علامہ ابوذر مہدوی،علامہ ناصر مہدی، سید اسد عباس نقوینے خصوصی شرکت کی لاہور کے گردونواح سے آنے والے درجنوں گاڑیوں کو صبح کے وقت ہی ضلعی انتظامیہ نے اپنے تحویل میں لے کر کارکنوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا مظاہرے میں شرکت کے لئے لوگ پیدل پریس کلب پہنچے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید امتیاز کاظمی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام نہاد علمبرداروں کے عوام سے احتجاج کا حق چھین کر اپنے آمر آقاﺅں کی یاد تازہ کردی آج کا دن تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جس دن جمہوریت کے نام پر عوامی حقوق کو غصب کیا گیا اور انجینئرڈ الیکشن کے ذریعے موجودہ حکمرانوں کو مخصوص غیر ملکی خصوصا عرب ڈکٹیٹروں کے ایجنڈا کی تکمیل کے لئے عوام پر مسلط کیا گیا۔
 ایکشن میں خلیجی ممالک کے ڈکٹیٹروں نے اپنے مفاد کے لئے خوب سرمایا کاری کی جس کے نتائج اب عوام کے سامنے آنا شروع ہوگئے ہیںعلامہ امتیاز کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے قاتلوں کو گلے سے لگایا اس وقت ملک دہشت گردوں کی جنت بن چکا ہے عوام کو اس وقت دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے کراچی میںایک سالہ اس سیاہ دور میں ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کو دہشت گردی کے بھینٹ چڑھایا گیا سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری ،الیکشن کمیشن ،عوام سے ہونے والے اس ظلم میں برابر کے شریک ہیں۔