جے یو آئی دینی مدراس کے خلاف کو ئی سازش کامیا ب نہیں ہو نے دے گی ، مو لا نا محمد امجد

جے یو آئی دینی مدراس کے خلاف کو ئی سازش کامیا ب نہیں ہو نے دے گی ، مو لا نا ...

 لاہور(پ ر)دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جے یو آئی دینی مدراس کے خلاف کو ئی سازش کامیا ب نہیںہو نے دے گی ،جے یو آئی نے ہر در دور میں جمہو ریت کے استحکام کے لیئے اہم کردار ادا کیا ہے بد قسمتی سے پا کستان کی پوری تاریخ میں جمہو ریت وجمہوری اداروں کو مستحکم نہیں ہونے دیا گیا ہمیشہ قومی بین الا اقوامی معا ملا ت میں پار لیمنٹ کو بائی پاس کیا گیا ، لو ڈ شیڈ نگ ،مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے حکو مت عوام کے مسائل حل کر نے بجائے بیرو نی پا لیسیوں پر عمل پیرا ہے یہ باتیں جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری اطلا عات مو لا نا محمد امجد خان نے جا معہ فارقیہ،اور جامع مسجد بلال شجاع آباد اور مختلف مقامات پر اجتما عات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوںنے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں یہاں سے محبت اور اخوت کا درس دیا جا تا ہے انہوں نے کہا کہ تحفظ پا کستان بل اورسلامتی پا لیسی کا مطلب ملک میں بیرو نی آقاﺅں کو خوش کر نے کی پا لیسیاںہیں تو عوام اور علماءکسی صورت قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت دینی مدارس کی فکر نہ کرے وہ عوام کے مسائل حل کر پر توجہ دے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو عوا م نے منڈیٹ اپنے مسائل کے حل کر نے اور ریلیف حاصل کر نے کے لیئے دیا تھا لیکن ارباب اقتدار آئی ایم کی خاطر عوام کو مسلسل تکلیف دینے کی پا لیسی اختیار کر رکھی ہے دریں اثناءمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مو لا نا محمد امجد خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا بنیادی مقصد جمہوریت کو کمزور کر کے غیر جمہوری اداروں کو خوش کر نا ہے جے یو آئی ایسی کسی تحریک کا ہر گز حصہ نہیں بنے گی جس میں جمہوریت کے خلاف سازش کا شبہ ہو انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ جمہوریت کے قیام اور استحکام کے لیئے ہر دور میں اول دستہ کا کردار ادا کیا ہے جو لو گ جمہوریت کے خلاف ملکی وغیر ملکی اداروں کے اشاروں پر سازشوں پر اتر آئے ہیں ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1