عمران خان اور طاہر القادری کا ایجنڈہ جمہو ریت دشمنی پر مبنی ہے ‘ علامہ زبیر

عمران خان اور طاہر القادری کا ایجنڈہ جمہو ریت دشمنی پر مبنی ہے ‘ علامہ زبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر و اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کا ایجنڈہ جمہو ریت دشمنی پر مبنی ہے ‘ دھر نوں اور احتجاجی مظاہروں کی سیاست کر نیوالے جمہو ریت اور عوام کے دشمن ہیں ‘ملک کی تر قی اور خوشخالی کیلئے موجودہ حکو مت کو اپنی آئینی مدت پوری کر نیکا جمہوری حق ہے ‘جمہو ریت کی مضبوطی کے بغیر ملک کو تر قی اور خوشخالی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جا سکتا ‘تمام سیاسی جماعتیں جمہو ریت کے تحفظ کیلئے متحد ہوجائے‘دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے حکو مت اور طالبان کو مذکراتی عمل جلد ازجلد مکمل کر نا چاہیے ۔ اتوار کے روز اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ پاکستان میں بڑی قر بانیوں کے بعد جمہو ریت پروان چڑھ رہی ہے اور ان حالات میں جمہو ریت کو ڈی ریل کر نے کی سازشیں کر نیوالے ملک اور قوم کے دشمن ہیں جن کو تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو متحد ہو کر ناکام بنانا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ ملک میں جمہو ریت ڈی ریل ہو ئی تو اسکے ذمہ دار عمران خان اور طاہر القادری ہی ہونگے اور قوم کو انکو کسی بھی صورت معاف نہیں کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکو مت بند وق کی طاقت یا چور دروازے سے نہیں بلکہ عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے اور انکو آئینی مدت پوری کر نے کا پورا موقعہ ملنا چاہیے اور ویسے بھی موجودہ حکو مت ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور تر قی و خوشخالی کی راہ پر گامزن کر نے کیلئے جس طر ح اقدامات کر رہی ہے پو ری قوم اسکو سپورٹ کرتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کی کا میابی کی بغیر ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کا قیام ممکن نہیں اس لیے حکو مت اور طالبان کو جلداز جلد مذاکراتی عمل کو مکمل کر نا چاہیے اور پوری قوم کی طر ح ہم بھی مذاکرات کی کا میابی کیلئے دعا گو ہے اور جو لوگ مذاکرات کے مخالف ہیں وہ اصل میں امن کے دشمن ہیں ۔