پٹاک نے مختلف فنی تربیتی کورسز میں داخلوں کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

پٹاک نے مختلف فنی تربیتی کورسز میں داخلوں کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

لاہور ( وقائع نگار )پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سنٹر (پٹاک)نے پنجاب سکلزڈویلپمنٹ فنڈ کے اشتراک سے 5مختلف فنی تربیتی کورسز میں داخلوں کیلئے 19 مئی تک درخواستیں طلب کرلیں۔ پٹاک کے ذرائع نے گذشتہ روز بتایا کہ مذکورہ کورسز پنجاب کے 7 اضلاع میں شروع کئے جا رہے ہیں جن میں بہاولپور، بہاولنگر ، لودھراں ، مظفر گڑھ ، رحیم یار خان، وہاڑی، اور خانیوال کے اضلاع شامل ہیں جبکہ مفت فنی تربیت کے کورسز کے شرکاءکو ماہانہ وظیفہ اور دیگر سہولیات کی فراہم کی جائینگی۔ مذکورہ کورسز میں سی این سی مشین آپریٹر کورس، ملنگ مشین آپریٹر، ٹرنر (لیتھ مشین آپریٹر)، ویلڈر اور پی ایل سی پروگرامنگ کے کورسز شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جو افراد قبل ازیں پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ کی طرف سے کورسز کر چکے ہیں وہ ان کورسز میں داخلے کے اہل نہیں ہونگے جبکہ یہ کورسز 3 ماہ اور 6 ماہ کے دورانیہ پر محیط ہونگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1