اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے،حافظ عبدالغفار

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے،حافظ ...

لاہور(پ ر) اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔ بھارتی انتخابات کو مسترد کرنے کے باعث کشمیریوں پر ہونے والے جبر سے بھارت کی غنڈہ گردی کھل کر سامنے آ چکی ہے۔ انسانی فلاح و بہبود بہتری کے لیے کام کرنے والی تنظیموں سمیت عالمی برادری کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لے ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے گذشتہ روز لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اسی طرح کشمیری مسلمانوں نے بھی بھارتی انتخابات کو مکمل طور پر مسترد کر کے کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق واضح کر دیا ہے۔ عرصہ قدیم سے لاکھوں سورماﺅں کی مدد سے مقبوضہ وادی پر اپنا تسلط جمانے والا بھارت اپنے غلیظ ارادوں کی تکمیل کی مذموم کوشش سے باز رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1