تاجپورہ اتوار بازارمیں اشیاءمعیاری نرخوں پر فراہم کی جارہی ہیں،انوار احمد

تاجپورہ اتوار بازارمیں اشیاءمعیاری نرخوں پر فراہم کی جارہی ہیں،انوار احمد

لاہور ( وقائع نگار )عزیز بھٹی ٹاﺅن کے ٹی او آر انواراحمد نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ صو بائی دارالحکو مت میںسب سے بڑا اتوار بازار عزیز بھٹی ٹاﺅن کے زیر اہتما م تاجپورہ میں لگا یا جاتا ہے ۔ جہاں پر سبزیو ں و پھلوں سمیت ضروریا ت زندگی کی دیگر اشیاءکے سینکڑو ں سٹالز لگائے جاتے ہیں ۔اور گر دو نواح کے در جنو ں علا قو ں کے ہزاروں پسماندہ و مڈ ل کلاس طبقہ کے افراد خر یداری کر نے کے لیے رخ کر تے ہیں۔انھو ں نے کہا کہ ڈی سی او لاہور اور ٹی ایم او کی ہد ایت کے مطا بق یہاں پر تما م محکمو ں کے اہلکار اپنے فرائض بخو بی سر انجام دیتے ہو ئے صارفین کو ہرممکن ریلیف کی فراہمی کے لیے اپنا کلید ی کر دار ادا کر رہے ہیں ۔ یہاں پر صفائی کے خصو صی انتظا مات اور مارکیٹ کمیٹی انتظا میہ معیاری اشیاءمقررہ نرخو ں پر فراہم کرنے کے لیے چیک اینڈ بیلنس پر تو جہ دے رہی ہے ۔ جس کی بدولت تاجپورہ اتوار بازار میں غریب ، سفید پوش اور مڈل طبقہ کے 60ہزارسے زائد صارفین قریبی علاقو ں سے خریداری کی غر ض سے آتے ہیں۔انھو ں نے کہا پسما ندہ علا قہ ہو نے کے باو جو د تاجپورہ اتوار بازار کو مذید ماڈل بنا نے کے لیے اقدا مات اٹھائے جارہے ہیں ۔انوار احمدنے مزید کہا کہ تاجپورہ اتوارمیں صارفین کو ہر ممکن ریلیف اور خریداری میں آ سانی کے لیے ٹی ایم او صا حب خصو صی دلچسپی لیتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1