ملک میں گندم کا خطرناک بحران آ سکتا ہے،ابراہیم مغل

ملک میں گندم کا خطرناک بحران آ سکتا ہے،ابراہیم مغل

لاہور (وقائع نگار )چیئرمین ایگری فورم ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی طور پرگندم کی قیمت 1680روپے من ہو گئی،محکمہ خوراک پنجاب اور پاسکو گندم خریداری میں بری طرح ناکام، یہ ادارے اپنے خریداری اہداف سے 40%کم رہیںگے ۔وہ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہری آبادی کو تقریباً 90لاکھ ٹن گندم یا آٹے کی ضرورت ہے اس وقت تک حکومت کے پاس 35لاکھ ٹن گندم بھی نہیں پہنچی جوکہ ضرورت کا 33 فیصدہے بقایا 67 فیصدگندم یا ا ٓٹا حاصل کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں رہی۔ یہ حالات گندم کی درآمد کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیںاور حکمران آنکھیںبند کیے ہوئے ہیں ۔ جس سے ملک میں خوراک کا ایک خطرناک بحران آ سکتا ہے ۔ اس کےلئے مناسب حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

مزید : صفحہ آخر