بلوچستان کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو غیروں کو مداخلت کاموقع ملے گا ، طلال بگٹی

بلوچستان کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو غیروں کو مداخلت کاموقع ملے گا ، طلال بگٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(اے این این )جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل نہ کیا گیا تو غیروں کو مداخلت کاموقع ملے گا ¾ پاکستان کا قائم رہنااور وحدت و استحکام تمام سیاستدانوں کے مفاد میں ہے ¾ پرویزمشرف نے غیر آئینی اقدامات سے پاکستان کو توڑنے کی سنگین غداری کا ارتکاب کیا ¾کسی صورت معاف نہیں کیا جانا چاہیے ۔اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل نہ کیا گیا تو غیر ممالک کو بلوچستان میں مداخلت کے مزید مواقع ملیں گے جو ملک کی سلامتی اور خود مختاری کیلئے اچھا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بلوچ عوام کو انصاف فراہم کرے اور ان کی آباد کاری پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دے اور بلوچستان میں مزید آپریشن آئندہ کیلئے بالکل بند ہونا چائیے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کی سنجیدہ کوششوں میں میڈیا کو بھی اس کا ساتھ دینا چاہیے ۔طلال اکبر بگٹی نے کہا کہ ہمیں ہمارے وسائل پر دسترس دی جائے تاکہ ہم بھی پنجاب اور پاکستان کے دیگر صوبوں کو مچھلی ، گیس اور دیگر اشیا دیکر ایثار کا مظاہرہ کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ خدا کا غضب ہے کہ ہم آپس میں بھی اتفاق سے نہیں رہ سکتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے ہمارے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ پورے کرے اور لاپتہ بلوچوں کو بازیاب کرانے کے علاوہ محروم بلوچی عوام کے حقوق انہیں دے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور جو لوگ لاپتہ ہیں ان کے لواحقین کو معاوضے دئیے جائیں بلوچی عوام کے زخموں پر اب مرہم رکھنے کا وقت ہے ہم نے پہلے کبھی پاکستان کو توڑنے یا اسے کمزور کرنے کی بات کی ہے اورنہ اب یا آئندہ کریں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -