نجی کورئیر کمپنیوں سے ہمارا مقابلہ موٹر سائیکل اور ہوائی جہاز کا ہے ،ڈی جی محکمہ ڈاک

نجی کورئیر کمپنیوں سے ہمارا مقابلہ موٹر سائیکل اور ہوائی جہاز کا ہے ،ڈی جی ...

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر جنرل مشال خان نے کہا ہے کہ نجی کورئیر کمپنیوں کے ساتھ پاکستان پوسٹ کا مقابلہ موٹر سائیکل اور ہوائی جہاز کی طرح ہے ۔ہماری رفتار موٹر سائیکل والی ہے جبکہ نجی کورئیر کمپنیوں جہاز کی طرح تیز ہیں۔ہم نے اپنے83 جی پی اوز میں الیکٹرانک منی آرڈر سروس کا آغاز کر دیا ہے ۔نجی کورئیر کمپنیوں کا نظام شروع سے کمپیوٹرائزڈ تھا جبکہ ہم اب کررہے ہیں ۔گزشتہ روز آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کی تین مین سروسز ہیں جن میں رقوم کی ترسیل،پارسل میل اور لیٹر میل شامل ہیں۔ ان تین کیٹگریز میں ہمارا مقابلہ کورئیر سروس کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ کورئیر کمپنیوں کو یہ برتری حاصل ہے کہ ان کے ہاتھ کھلے ہوئے ہیں ان کی کمپنی میں کسی ملازم کو رکھنا یا نکالنا تو ایشو نہیں ہوتا اور فنڈز کی کمی کے حوالے سے انہیں پریشانی نہیں ہوئی جبکہ ہماری صورت حال اس کے برعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ83 الیکٹرانک جی پی اوز کو تین ہزار تک دائرہ کار وسیع کریں گے اور موبائل فون،انٹرنیٹ ،ای میل اور ایس ایچ ایس کی وجہ سے خطوط لکھنے کا سلسلہ تقریباً ختم ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے2014 ءمیں اخراجات2009 والے ہیں

مزید : صفحہ آخر