چنیوٹ: 8 سال سے قتل اور ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری گرفتار

چنیوٹ: 8 سال سے قتل اور ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری گرفتار

چنیوٹ ( نمائندہ خصوصی )گزشتہ 8 سالوں سے قتل ،اقدام قتل اور ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ، اس شاندار کامیابی پر ڈی پی او چنیوٹ منیر احمد ضیاءراﺅ نے ایس ایچ او رائے ارشد کھرل سب انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کے ماتحت ساتھی ملازموں کو تعریفی اسناد اور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

 ، یہ بات سب انسپکٹر رائے ارشد کھر ل نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ اسلم عرف اسلو ودلد صادق کوڑا سکنہ چک 131 ج ب قتل اقدام قتل اور ڈکیتی جیسی 28 وارداتوں میں مختلف تھانوں کی پولیس کو گزشتہ 8 سالوں سے مطلو ب تھا۔

مزید : علاقائی