بھارتی ریاست مہار اسٹر میں بارودی سرنگ کا دھماکہ 7 پولیس اہلکار ہلاک

بھارتی ریاست مہار اسٹر میں بارودی سرنگ کا دھماکہ 7 پولیس اہلکار ہلاک

                نئی دہلی ( اے این این ) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ماﺅ نواز باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ¾2 شدید زخمی ¾ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ناگپور کے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ماﺅ نواز باغیوں کے خلاف مہم کےلئے پولیس کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آر کے وج کے مطابق گڑھ چرولی علاقے میں پولیس کی ایک ٹیم نکسل باغیوں کے خلاف مہم کے بعد واپس لوٹ رہی تھی کہ اچانک ایک بارودی سرنگ دھماکہ ہوا۔وسطی ریاست چھتیس گڑھ کی سرحد سے ملحق مہاراشٹر کے گڑھ چرولی ضلعے کو مانواز باغیوں کے زیر اثر علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ یہ علاقہ چھتیس گڑھ کے انیر اور راج ناندگاں اضلاع سے متصل ہے۔وج نے بتایا کہ اس واقعہ میں 7 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہیں۔اس واقعہ کے بعد علاقے میں تلاش کی مہم کو تیز کر دیا گیا ہے۔دو سال قبل مارچ 2012 ءمیں اسی علاقے میں ایک بارودی سرنگ کے پھٹنے کے نتیجے میں بھارت کے نیم فوجی دستے سنٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف)کے 15 اہلکار ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہوگئے تھے۔بھارت میں انتخابات کے دوران پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ میں شتبہ ماﺅ نواز باغیوں کے دو حملوں میں مجموعی طور پر 12 افراد مارے گئے جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل تھے۔

مزید : صفحہ اول