شازیہ مری کو ’پیغامات ‘بھیجنے والا گرفتار

شازیہ مری کو ’پیغامات ‘بھیجنے والا گرفتار
SMS

  


سانگھڑ(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کی رہنماءاور رکن اسمبلی شازیہ مری کو ایس ایم ایس بھیجنے والے شخص کو گرفتار کرلیاگیاہے ۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق شازیہ مری کی شکایت پر پارٹی کے کارکن اشرف سولنگی کوحراست میں لے کر پولیس نے حوالات میں بند کردیا۔ مبینہ طورپر اشرف سولنگی نے شازیہ مری کو ایس ایم ایس کیے تاہم پیغامات کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں ۔ یادرہے کہ اس سے قبل ایم پی اے ایشور لال نے بھی شازیہ مری کو ایس ایم ایس کیے تھے جس پر ایک صوبائی وزیرنے تشدد کانشانہ بنایاتھا۔

مزید : قومی